مظفر نگر،20اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش میں مظفر نگر کے کھتولی میں کلنگ-اتکر ایکسپریس حادثے کاشکارہوگئی۔حادثے کے پیچھے انتظامیہ کی ایک سنگین غفلت ہے۔حادثہ میں 23افراد ہلاک ہوئے، جبکہ 150سے زائد زخمی ہوگئے۔حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ ٹریک پر اترنے والے 13ڈبے نے ایک دوسرے کے اندرگھس گئے۔یہاں تک کہ ایک قریبی گھر میں اور دوسرا کالج گھس گیا۔
اس واقعہ کے بعد ابتدائی تحقیقات میں سسٹم کی سنگین غلطی تھی،جس پٹری پرسے ٹرین کوگزرنا تھا۔اس پرکام چل رہاتھاٹرین کودھیرے سے گزارنے کاحکم تھا لیکن سگنل خراب ہونے کی وجہ سے ڈرائیور کو خرابی کی اطلاع نہیں ملی۔اس وقت ٹرین سپر سپیڈ میں تھی اور 100کلومیٹر سے زائد کی رفتار پر چل رہی تھی، جس کے نتیجے میں ٹریک ٹوٹ گیا تھا،پٹری سے زیادہ تر درمیان کے ڈبے اترے،انجن اور سب سے پہلے 2ڈبے باہر چلے گئے تھے،اس دوران ڈرائیور ایمرجنسی بریک بھی نہیں لگا سکا، کیونکہ پورا نظام خود کار طریقے سے ہے۔آگے اور پیچھے کے ڈبے نہیں پلٹے، درمیان کے ڈبے پلٹے ہیں،جولوگ وہاں کام کررہے تھے بعدمیں وہ بھی بھاگ گئے۔